ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں روٹی اور نان کی مہنگے داموں فروخت جاری

لاہور میں روٹی اور نان کی مہنگے داموں فروخت جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:لاہور میں سرکاری نرخ ک مقرر کیے جانے  کےباوجود روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت جاری  ہے۔

صارفین کے مطابق شہر میں سرکاری سادہ روٹی کی قیمت 16 روپے ہونے کے باوجود روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ روٹی کا وزن بھی کم اور معیار بھی غیر معیاری ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سادہ نان کی قیمت بھی 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے فوڈ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا جائے گا، آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے اور قیمت بڑھانے کا کوئی جواز نہیں۔

حکام کے مطابق روٹی اور نان کے مقررہ وزن اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔