ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اے پنجاب کی مون سون فلڈ کی صورتحال بارے فیکٹ شیٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب کی مون سون فلڈ کی صورتحال بارے فیکٹ شیٹ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں اور ممکنہ فلڈ صورتحال کے حوالے سے فیکٹ شیٹ جاری کر دی، جس میں حالیہ بارشوں، نقصانات اور دریاؤں کی صورتحال سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں 7 ملی میٹر، اوکاڑہ میں 29 ملی میٹر، نارووال میں 23 ملی میٹر جبکہ ساہیوال میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عمر جاوید کے مطابق پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ دریائے سندھ، چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح نارمل ہے اور فی الحال کسی قسم کے سیلابی خطرے کی اطلاع نہیں۔

فیکٹ شیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلق حادثات میں ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ رہنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔