ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈمپر کی زد میں آکر پیدل شہری جاں بحق، ڈرائیور گاڑی سمیت فرار

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا جبکہ ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

ڈمپر کی زد میں آکر پیدل شہری جاں بحق، ڈرائیور گاڑی سمیت فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:لاہور میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں پیدل سڑک عبور کرنے والا شہری ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سگیاں سے تاج کمپنی کی جانب آنے والا ڈمپر پیدل سڑک عبور کرنے والے شہری پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت محمد عاشق کے نام سے ہوئی ہے، جو محلہ جوگیاں کا رہائشی تھا۔

ترجمان کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ڈمپر ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، جبکہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  لاہور کے علاقے آغاز لاہور بریج، فیروزپور روڈ پر سُتھرا پنجاب کے ایک ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہو گئے تھے۔

حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور صورتحال کو قابو میں لیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک انسپکٹر کوٹ لکھپت نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ مزید کشیدگی کو بھی ختم کرایا۔

 ترجمان نے بتایا کہ قانونی کارروائی کے لیے ٹرک ڈرائیور، حادثے میں ملوث ٹرک اور موٹر سائیکل کو متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا تھا۔