سٹی 42 : فاسٹ بولرحارث رؤف ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پانے کیلئے پاکستان میں ری ہیب مکمل کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف اپنا ری ہیب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مکمل کریں گے۔ کل سے این سی اے میں حارث رؤف ری ہیب میں حصہ لیں گے، حارث رؤف 2 ہفتوں تک ری ہیب کریں گے۔
ویسٹ انڈیز سیریز میں حارث کی شمولیت میڈیکل پینل کےمشورے سے مشروط ہوگی۔ میڈیکل پینل کی اسسیسمنٹ کے بعد حارث رؤف کو ویسٹ انڈیز بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ ہوگا۔