سٹی 42: چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ اپنی ہی پارٹی قیادت پر برس پڑیں
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب نے چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ کے پی، جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن لیڈر کے پلان سے اظہار لاعلمی کردیا، عالیہ حمزہ کا پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے اظہار لاعلمی بھی کیا ،پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے چیف آرگنائزر پنجاب کو اعتماد میں نہ لیا
عالیہ حمزہ نے پارٹی قیادت کی منافقت پر طنز کرتے ہوئے کہا ویسے تو میرے تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلےدو دن سے بہت مصروف تھی، ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی علم نہیں تھا، کیا کوئی روشنی ڈالے گا؟ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے؟تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے؟ اگر آپ میں سے کسی کی نظر سے گزرا ہو تو میری بھی رہنمائی کر دیں،
عالیہ حمزہ کو مصروف بتا کر انکو اجلاس میں نہ بلانے والی پارٹی قیادت پر عالیہ حمزہ برس پڑیں آج پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہو سکیں،