ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حادثہ، خودکشی یا قتل :حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

حادثہ، خودکشی یا قتل :حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی کلفٹن عمران جاگیرانی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے،کمیٹی میں ایس ڈی پی او ڈیفنس، اے ایس پی، ایس ایچ او گزری اور دیگر بھی شامل ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم اداکارہ حمیرا اصغر کی موت، حادثہ، خودکشی یا قتل سے متعلق شواہد جمع کرے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ایس ایس پی ساؤتھ کو تفتیش سے متعلق آگاہ کرے گی۔

 دوسری طرف متوفی اداکارہ حمیرا اصغر کی بڑی بھابھی کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی نے بہن کے جنازے میں شرکت نہیں کی کیونکہ شوبز میں کام کی وجہ سے حمیرا سے اہل خانہ ناراض تھے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ حمیرا مجھ سے رابطے میں رہتی تھی، آخری مرتبہ اگست 2024ء میں بات ہوئی، اس کے بعد حمیرا کا نمبر بند جارہا تھا۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی تھی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کی موت 6 سے 8 ماہ کا وقت گزر چکا تھا۔