سٹی42: برائلر چکن کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ برقرار جبکہ حکومت کی جانب سے پرچون نرخ مقرر کیے جانے کے باوجود مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔
حکومت نے مرغی کے گوشت کا پرچون ریٹ 577 روپے فی کلو مقرر کیا ہے جبکہ شہر کی اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت 595 روپے سے لے کر 610 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی دکان پر سرکاری نرخ پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ مارکیٹ سروے کے مطابق دکاندار 20 سے 30 روپے فی کلو اضافی وصول کر رہے ہیں جس سے شہری شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔