ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توہین مذہب کا الزام,  رجب بٹ کو سائبر کرائم ونگ نے کل طلب کر لیا

توہین مذہب کا الزام,  رجب بٹ کو سائبر کرائم ونگ نے کل طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو توہین مذہب (بلاسفیمی) کے کیس میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCA) نے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رجب بٹ کو نوٹس سی آر پی سی کی دفعہ 160 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ رجب بٹ کو کل صبح 11 بجے سائبر کرائم ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس رجب بٹ کی رہائش گاہ پر باقاعدہ بھجوایا گیا ۔نوٹس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ جاری تحقیقات میں شامل تفتیش ہوں۔
یاد رہے کہ رجب بٹ پر مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے اور غیر مناسب مواد اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ مذکورہ معاملے کی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب قانونی ماہرین کے مطابق دفعہ 160 سی آر پی سی کے تحت کسی بھی فرد کو اگر تفتیشی عمل میں معاونت کے لیے بلایا جائے تو پیش ہونا قانونی طور پر لازم ہے، عدم حاضری کی صورت میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔