ویب ڈیسک:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت ہو گئے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے لیے سکھ کا سانس ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے میڈیا راٹنس فروخت ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی بی پاکستان کے خلاف 3 میچز کی سیریز کے ورلڈ وائیڈ میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں کامیاب رہا ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق میڈیا رائٹس اوپن بڈنگ میں فروخت ہونا تھے لیکن کوئی کمپنی فلور پرائس تک نہ پہنچ سکی۔
اطلاعات کے مطابق 4 کروڑ ٹکا فلور پرائس رکھی گئی تھی لیکن نصف تک کی بھی پیشکش نہ ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی بی بورڈ آفیشل کی پیشکشیں احمقانہ تھیں، کچھ کمپنیز سے براہ راست رابطہ کیا گیا۔
بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ اب بورڈ کو ٹارگٹ کے مطابق رقم موصول ہو گئی ہے۔ بی سی بی بنگلہ دیش نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے رائٹس بھی فروخت نہیں کر سکا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔