ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عشرہ محرم الحرام کا چھٹا روز، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

عشرہ محرم کے چھٹے روز   لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہونے والی مجالس میں آج 48 ہزار 500 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:   عشرہ محرم کے چھٹے روز   لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہونے والی مجالس میں آج 48 ہزار 500 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق48 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار مجالس وجلوسوں کوتحفظ فراہم کررہےہیں، صوبہ بھر میں 3833 مجالس کی سکیورٹی پر 28 ہزار سے زائد افسران و اہلکار  جبکہ925عذاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ لاہورمیں آج 3ہزار  سے زائدافسران و اہلکار محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں،   لاہور میں آج56 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے اور416مجالس منعقد ہورہی ہیں جن میں 51 اے کیٹیگری مجالس شامل ہیں.محرم کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ امن وامان کے قیام پر بھی فوکس ہے،  جلوس و مجالس کے اختتام تک تمام افسران وجوان اپنے پوائنٹس پر موجود رہیں گے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب کی ہدایت پر مذہبی مقامات، جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو محرم سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنایا جائے،مجالس، جلوسوں اور عزاداروں کی سکیورٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔