ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھانے پینے کی اشیا کے بعد ادویات بھی مہنگی

 کھانے پینے کی اشیا کے بعد ادویات بھی مہنگی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رابیل اشرف:آئی ایم ایف سے قرض بحالی بھی عام شہریوں کی زندگی میں کوئی سکون نہ لا سکی، کھانے پینے کی اشیا کے بعد ادویات بھی مہنگی۔

 مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے مشکلات جوں کی توں، معاشی اعشاریئے صرف اعدادو شمار تک ہی محدود،  حکومت خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے تو دوسری جانب  جان بچانے والی ادویات مہنگی ہو گئیں ،میڈیکل سٹورز پر ادویات اور انجیکشنز مہنگے کردیئے گئے، سٹی سکین انجیکشن میں 4ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ،سٹی سکین انجیکشن 4 ہزار روپے اضافے کے بعد 8000 کا ہوگیا، شوگر کی دوا میکسٹارٹ 300 روپے اضافے کے بعد 900 روپے  کی ہوگئی،کینولا 50 روپے اضافے کے بعد 150 کا ہوگیا۔دوسری جانب فارمسسٹ کاکہناتھا کہ ایل سیز بند ہونے کے باعث ادویات نہ صرف مہنگی ہوئیں بلکہ ان کی قلت کا بھی سامنا ہے،پینا ڈول ، ٹیگرول مائیگرینبھی مارکیٹ سے غائب ہے۔