وزیر داخلہ کے اووربلنگ پر سخت اقدامات، ایک بھی یونٹ اوور بل نہیں کیا

وزیر داخلہ کے اووربلنگ پر سخت اقدامات، ایک بھی یونٹ اوور بل نہیں کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: وزیر داخلہ محسن نقوی کے اووربلنگ پر سخت اقدامات کے ثمرات، اپریل میں لیسکو نے ایک بھی یونٹ اوور بل نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے ایف آئی اے کو تحریری رپورٹ جمع کرادی گئی جس کو ایف آئی اے نے وزیرداخلہ محسن نقوی کوپیش کر دی۔محسن نقوی کی طرف سے لیے گئے ایکشن کے بعد اووربلنگ کے تدارک سے عوام کو 20 فیصد تک بلوں میں ریلیف ملا ہے۔

واضح رہے کہ لیسکو نے 1 سال کے دوران 82 کروڑ یونٹ کی اووربلنگ کی تھی۔وزیر داخلہ نے اووبلنگ کا نوٹس لیکر ایف آئی اے کو کارروائی کے احکامات دئیے تھے۔