درختوں کی جیو ٹیکنگ کیلئے موبائل ایپلی کیشن متعارف

 درختوں کی جیو ٹیکنگ کیلئے موبائل ایپلی کیشن متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: پی ایچ اے نے درختوں کی جیو ٹیکنگ کیلئے پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا دی ۔

پی ایچ اے نے درختوں کی جیو ٹینگ کیلئے موبائل ایپلی کیشن "ری گرین لاہور " کے نام سے متعارف کرا دی , پی ایچ اے کے تمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹر ز اورفیلڈ سپروائزر کا پی آئی ٹی بی کے ہیڈکوارٹرز میں ٹریننگ سیشن ہوا۔

ایکسپرٹ پی آئی ٹی بی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے حسان الحق نے سیشن میں افسران کو ٹریننگ دی,موبائل ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کیلئےتمام زونز میں افسران اور متعلقہ انچارج جیو ٹیگنگ ٹاسک سونپ دیا گیا۔

درختوں کی جیو ٹیگنگ کیلئے تمام پی ایچ اے کے متعلقہ انچارجز موجودہ اور نئی شجرکاری میں لگنے والوں درختوں کی جیو ٹیگنگ کریں گے, اربن فاریسٹ ، پارکوں ، گرین بیلٹس اور شاہراہوں پر درختوں کی جیو ٹیگنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔