ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کو 57 ارب روپے جاری

Punjab Police
کیپشن: Punjab Police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ نے پنجاب پولیس کو 57 ارب روپے جاری کر دیئے،  پولیس کو چھ ماہ کی تنخواہیں بھی اسی بجٹ میں جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے پولیس کو تنخواہ بجلی اور گیس کے بلز، مالی امداد، شہداء کے ورثا کی امداد کیلئے یہ بجٹ جاری کیا ہے، پولیس اس بجٹ سے اپنے پیٹرول کے اخراجات بھی پورے کرے گی۔

پولیس ملنے والے اس بجٹ سے اپنے تمام آپریشنل اخراجات بھی پورے کرے گی، پولیس کو یہ فنڈز فرسٹ کوارٹر کی مد میں جاری کیے گئے ہیں، پولیس کو چھ ماہ کی تنخواہیں بھی اسی بجٹ میں جاری کی گئی ہیں۔