ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف آن لائن کمپنی کا پاکستان میں سروس بند کرنے کا اعلان

delivery boy
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آن لائن پبلی کیشن 'ڈیل اسٹریٹ ایشیا' نے اطلاع دی ہے کہ کوئیک کامرس اسٹارٹ اپ 'ائیر لفٹ' کی پاکستان میں سروس مستقل طور پر بند ہورہی ہے۔

 رپورٹ کےمطابق ائیر لفٹ ابتدائی طور پر ایک بس سروس تھی جو بعدازاں ایک ڈیلیوری سروس بن گئی جس نے گزشتہ سال مقامی سطح پر کسی بھی اسٹارٹ اپ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ساڑھے 8 کروڑ ڈالر اکھٹا کیا۔

تاہم ائیر لفٹ نے چند ماہ قبل فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حیدرآباد اور پشاور جیسے شہروں میں اپنی سروس بند کر دی تھی اور تنخواہوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے اپنے تقریباً ایک تہائی ملازمین کو فارغ بھی کردیا تھا۔

اسٹارٹ اپ ڈیٹا پورٹل کرنچ بیس کے مطابق ائیر لفٹ نے اپنے حالیہ سرمایہ کاروں 'فیوچر پازیٹو' اور 'موونگ کیپیٹل' کے ساتھ 6 راؤنڈز میں کُل 10 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز اکٹھے کیے۔

پاکستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم گزشتہ چند ماہ سے بحران کا شکار ہے جس کے سبب متعدد نامور کمپنیوں نے اپنی سروس معطل، محدود یا جزوی معطل کرنے کا اعلان کیا۔

معروف سروس 'کریم' نے حال ہی میں بدلتے ہوئے معاشی تناظر میں اپنی فوڈ ڈیلیوری سروس کو معطل کر دیا ہے، آن لائن بس سروس 'سیول' نے بھی گزشتہ ماہ کراچی، لاہور اسلام آباد اور فیصل آباد میں بھی عالمی کساد بازاری کے سبب اپنی سروس معطل کر دی۔