بیر ون ملک سے آنے والا کورونا کا مریض فرار

بیر ون ملک سے آنے والا کورونا کا مریض فرار
کیپشن: Delta Variant
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہوٹل  میں قرنطینہ کیا گیا کورونا  کا شکار مریض فرار  ہوگیا،محکمہ صحت اور پولیس حکام میں ہل چل، ڈھونڈنے کے لئے دوڑیں لگ گئیں، مریض ہے یا جاسوس تین روز گزرنے کے باوجود کوئی اتا پتا نہ چل سکا۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کا  مثبت مریض بیرون ملک سے 6 جولائی کو ترکش ائرلائن کے ذریعے کراچی پہنچا تھا جسے کورونا مثبت ہونے پر ائرپورٹ ہوٹل میں قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔ مذکورہ مریض 10 جولائی کو ہوٹل سے فرار ہو گیا۔ تین دن سے مریض کی تلاش جاری ہے مگر ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا کہ اسے زمیں کھا گئی یا آسمان نگل گیا۔ 

محکمہ صحت کے مطابق  مریض کی ابھی تک مزید تشخیص  نہیں ہوپائی کہ وہ  بھارتی ویرینٹ  کا مریض تو نہیں؟ واضح رہے کہ پاکستان میں بھارتی وائرس کے پھیلنے  کے  خدشہ   اور کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ (انڈین ویرینٹ) کے 35 کیسز تصدیق کردی ہے۔ جولائی سے اب تک ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔  ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ افراد میں وائرس کی شدید علامات سامنے آئی ہیں۔ 
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ لیاری میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈیلٹا وائرس سے متاثر پاۓ گئے ہیں۔متاثرہ تمام افراد اعلاج جاری ہے۔ رواں ماہ ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز 18 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ عوام اپنی نقل و حرکت محدود کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ڈیلٹا ویرینٹ کے انڈیا میں ہونے والے اثرات ہمارے سامنے ہیں، عوام کو ذمہ داری کا مظارہ کرنا ہوگا۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer