قتل کی رات ماڈل نایاب کہاں اور کس کے ساتھ تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور میں قتل
کیپشن: ماڈل نایاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب واردات کی رات دوستوں کی پارٹی سے جھگڑا کر واپس آئی تھی، پولیس نے رابطے میں رہنے والے دوستوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

قتل کی رات نایاب کہاں گئی؟ کس سے ملی؟،پولیس نے چھان بین شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس بی میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب وقوعہ سے پہلے دوستوں کے ساتھ فارم ہاؤس میں ایک پارٹی میں گئی، جہاں کسی بات پر مقتولہ اور اس کے دوستوں میں جھگڑا ہوا اورتکرار کے بعد نایاب پارٹی چھوڑ کر واپس آئی اور سوتیلے بھائی کو فون کیا۔

مقتولہ کا بھائی اس سے ملنے آیا اور کچھ وقت ساتھ گزارکر نایاب کو گھر چھوڑ کر چلا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے دوستوں کو شامل تفتیش کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نایاب کے قتل میں کوئی قریبی عزیز ملوث ہوسکتا ہے۔

واضح رہے دو روز قبل ایچ اے فیز 5 کے علاقہ میں ماڈل کی گھر سے تشدد زدہ  برہنہ لاش برآمد ہوئی  تھی، نایاب نامی ماڈل کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے زیادتی، ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کر دی تھی جبکہ  آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپوٹ طلب کر لی تھی۔  
29 سالہ ماڈل نایا ب ڈی ایچ اے فیز فائیو کے ایک گھر میں اکیلے رہائش پذیر تھی، نایاب دو بھائیوں کی سوتیلی بہن تھی جسےنامعلوم افراد نے گھر میں گھس  تشدد کا نشانہ بنایا اور گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔قتل کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس ابتدائی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعہ مردہ خانے منتقل کردیا تھا جبکہ قتل کا مقدمہ مقتولہ کے سوتیلے بھائی محمد علی ناصرکی مدعیت میں درج کیاگیا۔