اکمل سومروہ: حلقہ پی پی 156 میں ہربنس پورہ کی انجمن تاجران کا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں افتخار کے اعزاز میں عشائیہ، انجمن تاجران نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
انجمن تاجران ہربنس پورہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے پی پی 156 سے امیدوار میاں افتخار کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران میاں سجاد حسین کی جانب سے خصوصی عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ میاں ضیاء حسن، حاجی مقصود احمد، مدثر گھر سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:ملک کے مستقبل کیلئے قربانی دے رہا ہوں، عوام ساتھ دے : نواز شریف
میاں افتخارکا کہنا تھا کہ تاجر برادری کےحقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ملکی معیشت کی بہتری اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیرہ جولائی کو نواز شریف کو گرفتار کر کے کرپشن کے بڑے کردار کو گرفت میں لایا جارہا ہے اس سے ملک میں معاشی لوٹ کھسوٹ بند ہو گی۔