( سٹی 42) واہ کینٹ کے علاقے جنرل ہسپتال کے قریب پاگل کتے نے 14 افراد کو کاٹ لیا ،کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالے10 افراد کی حالت تشویشناک ہے،شدید زخمی ہونیوالے افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ۔دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور موقع پر پہنچ گئیں ، اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔