ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید سردی : کے پی کے میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل

شدید سردی : کے پی کے میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کے پی کے  میں سردی کی شدید لہر، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے ۔

صوبے کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جس کے سبب کے پی حکومت نے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 16 جنوری سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں، صوبے کے میدانی علاقوں کے تمام پرائمری اسکولز صبح 9 بجے سے دن 1:30 تک ہوں گے۔

 اعلامیے کے مطابق مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی ٹائمنگ صبح 9 بجے سے دوپہر 2:20 تک ہوں گی۔