سٹی 42: عوام کو غیر قانونی آن لائن سرمایہ کاری پلیٹ فارمز سے ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔
ہِل ہاؤس کیپیٹل، ہِل ہاؤس انویسٹمنٹ” اور “ایس-169 وارٹن” ایپس غیر قانونی قرار دیا گیا ۔ایس ای سی پی نے کہا مذکورہ پلیٹ فارمز غیر معمولی منافع کے جھوٹے دعوؤں سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔کسی بھی آن لائن ٹریڈنگ یا سرمایہ کاری کیلئےپلیٹ فارمز کو ایس ای سی پی کا لائسنس حاصل نہیں ہے ۔غیر قانونی پلیٹ فارمز کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رپورٹ کر دیا گیا
واٹس ایپ گروپس کے ذریعے غیر قانونی سرمایہ کاری اسکیموں کی تشہیر کا انکشاف ہوا ہے ۔ جعلی پلیٹ فارمز معروف اداروں اور پیشہ ور افراد کے نام غلط استعمال کر رہے ہیں۔
عوام کو صرف ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ بروکرز سے لین دین کی ہدایت کی گئی ۔ لائسنس یافتہ بروکرز کی فہرست پی ایس ایکس اور پی ایم ایکس کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے ۔جعلی پلیٹ فارمز کو رقم یا ذاتی معلومات فراہم نہ کرنے کی سخت تنبیہ کی گئی ۔
ایس ای سی پی نے عوام کو مذکورہ پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری سے باز رہنے کا انتباہ جاری کر دیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App