ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دشمن کی نفسیاتی جنگ کے مقابلے کیلئےسچائی پر مبنی بیانیہ فیصلہ کن ہتھیار ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

دشمن کی نفسیاتی جنگ کے مقابلے کیلئےسچائی پر مبنی بیانیہ فیصلہ کن ہتھیار ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : ڈی جی آئی ایس پی آر سے این پی اے سی کی جی ایچ کیو میں ملاقات،  قومی بیانیے کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی ، پاک افواج سے غیر متزلزل یکجہتی اور ریاست دشمن بیانیوں کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا ۔

  این پی اے سی نے فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی سلامتی کے امور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاق رائے وقت کی ضرورت ہے۔

  خوارج،ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے تناظر میں داخلی سلامتی پر جامع گفتگوسے مشترکہ مؤقف مزید مضبوط ہوا،  کشمیر اور غزہ پر اصولی مؤقف کی توثیق کی گئی ، مظلوموں کی حمایت پاکستان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

  این پی اے سی نے منبر و محراب سے اتحاد امت، سماجی ہم آہنگی اور آئینی برابری کا پیغام ملک گیر سطح پر پھیلانے کا اعلان کیا،  ملاقات میں نفرت انگیزی، فرقہ واریت ،تکفیری بیانیے کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا دشمن کی نفسیاتی جنگ کے مقابلے کیلئے عوامی شعور،سچائی پر مبنی بیانیہ فیصلہ کن ہتھیار ہے۔

 این پی اے سی نے ریاستی بیانیے کی ترویج کیلئے مساجد، مدارس اور جامعات میں آگاہی و رہنمائی نشستیں بڑھانے کی تجویز دی۔

  ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملاقات کو غیر معمولی مفید قرار دیتے ہوئے کہا ملاقات سے اعتماد اور عملی تعاون کے نئے راستوں پر پیش رفت کی توقع ہے ۔