ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہوجائےگا: چیئرمین پی ٹی آئی

 جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہوجائےگا: چیئرمین پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، اسد قیصر، ملک عامر ڈوگرکی اسپیکر قومی اسمبلی آفس آمد ، پی ٹی آئی وفد نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق دستاویزات اسپیکر آفس میں جمع کرادیں، بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہوجائےگا۔

وفد میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، اسد قیصر، ملک عامر ڈوگر شریک تھے، وفد نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق مطلوبہ دستاویزات اسپیکر آفس کوفل فراہم کر دیں۔ 

پی ٹی آئی چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کا کہنا ےتھا کہ ہم نے سپریم قومی اسمبلی کی ہدایات کے مطابق تمام تقاضے پورے کرکہ اپڈیٹڈ لسٹ سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروادی ہیں۔

 اسد قیصر نے کہا سپیکر کی صوابدید ہے وہ جب چاہیں اپوزیشن لیڈر کا نوٹی فکیشن جاری کرسکتے ہیں، میں خود بھی سپیکر رہا ہوں، ہم نے تمام تقاضے پورے کیے ہیں،امید ہے اس میں اب مزید تاخیر نہیں ہوگی، جب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہوجائے تو سینیٹ میں بھی ہوجائےگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسپیکر آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہوجائےگا،ہم نے کاغذات جمع کرائے ہیں کل تک تصدیق ہوجائےگی۔

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے،خان صاحب چیئرمین تھے،ہیں اور رہیں گے،خان صاحب کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا اپیکس کمیٹی تبدیل نہیں کرسکتی۔

ابتک صرف ایک ہی نامزدگی ہوئی ہے،اسپیکر ہی سب کچھ ہے وہ جب چاہے نوٹی فکیشن کرسکتا ہے۔