سٹی42: سردیوں کی شدت میں اضافے کے باعث فارمی انڈوں کی طلب بڑھ گئی ہے جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔
سرکاری نرخ کے مطابق فارمی انڈے 327 روپے فی درجن مقرر ہیں لیکن اوپن مارکیٹ میں یہ 350 سے 360 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
شہر میں اُبلا ہوا نڈا 50 روپے فی عدد اور دیسی انڈے 60 سے 70 روپے فی عدد فروخت ہو رہے ہیں جبکہ ایک پیٹی انڈوں کی قیمت 9 ہزار 690 روپے تک پہنچ گئی ہے۔