درنایاب:لاہوربسنت فیسٹیول 2026، سپانسرزشپ،برینڈنگ رائٹس کیلئےخواہشمندوں سےدرخواستیں طلب، پی ایچ اےنےشاہراہوں کو 3کیٹیگریزپلاٹینم ، گولڈاورسلورروڈزمیں تقسیم کردیا۔
پلاٹینم سپانسرزاوپننگ تقریب،پبلک ٹرانسپورٹ ،فلوٹس،میوزک فیسٹیول جیلانی پارک کوسپانسرزکرینگے، پلاٹینم سپانسرزلبرٹی چوک میں لیزرشو ، پروجیکشن میپنگ ، روڈڈیکور ، عمارتوں کوسجانےکےمجاز ہونگے۔
گولڈسپانسرزچونا منڈی کالج میں بسنت سیلیبریشن کےمجازہوں گے، گریٹراقبال پارک میں میگافائرورکس اورفری ٹرانسپورٹ کےمجازہوں گے، سلورسپانسرزمیں فلوٹس چلانےوسڑکوں کوڈیکوریٹ ، برینڈنگ ومارکیٹنگ کرنےکےمجازہونگے۔
پی ایچ اے تینوں کیٹیگریز میں برینڈ و مارکیٹنگ کی اجازت یکم سے 15 فروری تک دیگا، خواہشمندبرانڈز ، ادارے20جنوری تک خواہشمندہونےکےاظہارپرمشتمل درخواستیں دیگا۔
پلاٹینم کیٹیگری میں مین بلیوارڈگلبرگ،لبرٹی،نورجہاں روڈ، مین مارکیٹ،محمودقصوری،ٹھوکرسےمال روڈتک لاہورکینال شامل ہیں۔
گولڈ کیٹیگری میں جیل روڈ ، ایم ایم عالم روڈ ، خیابان جناح ،ایوان و صنعت و تجارت، شادمان ، ایئرپورٹ ، رنگ روڈ ، قذافی گولچکر شامل ہیں۔
سلور کیٹیگری میں شاہراہ قائد اعظم ، آزادی چوک ، پائن ایونیو ، راوی ٹول پلازہ ، شاہدرہ ، فیروز پور روڈ شامل کئے گئے ہیں۔