ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنڈا نے سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کردیا

ہنڈا نے سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہونڈا پاکستان نے نئے سال کے موقع پر ہونڈا سِوک 2026 فیس لفٹ ماڈلز کی تعارفی ریٹیل قیمتیں باضابطہ طور پر جاری کر دی ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ قیمتیں جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوں گی اور محدود مدت کے لیے تعارفی نرخ رہیں گے، بعد ازاں قیمتوں میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

 چند روز قبل کمپنی نے ہونڈا سِوک کے معمولی فیس لفٹ ورژن متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس میں تمام ویریئنٹس میں ہونڈا سینسنگ کو بطور اسٹینڈرڈ فیچر شامل کیا گیا ہے جبکہ فرنٹ گرِل کے نئے ڈیزائن سمیت کئی دیگر تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

  اس سے قبل ہونڈا کی جانب سے بکنگ قیمتیں جاری کی گئی تھیں، تاہم اب نئے سال کے موقع پر اپڈیٹڈ سِوک فیس لفٹ کی باضابطہ تعارفی ایکس فیکٹری قیمتیں سامنے آ گئی ہیں۔

  پاکستان میں ہونڈا سِوک فیس لفٹ کی تعارفی قیمتیں، یہ قیمتیں  جنوری 2026 سے نافذ العمل ہیں۔  ہونڈا سِوک اسٹینڈرڈ: 84,99,000 روپے،  ہونڈا سِوک اورئیل: 88,34,000 روپ اور   ہونڈا سِوک آر ایس: ایک کروڑ ایک لاکھ روپے ہے۔

  کمپنی کے مطابق یہ قیمتیں تعارفی ہیں جو محدود مدت کے لیے برقرار رہیں گی ، اس کے بعد ان میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔