ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمین کا خودمختار مالک بننا آسان، شہریوں کےلیے بڑی خوشخبری

زمین کا خودمختار مالک بننا آسان، شہریوں کےلیے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے شہریوں کو اپنی زمین کا خودمختار مالک بننے کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔

 پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (PULSE) کے تحت مشترکہ زمین کی تقسیم کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنی زمین کی بروقت تقسیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

پی یو ایل ایس ای کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ اراضی کی تقسیم کا عمل اب بالکل مفت اور آسان طریقے سے مکمل کیا جا سکتا ہے، جس سے عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔

محکمہ کے مطابق اب تک 55 ہزار 24 خواتین اپنی زمین کی خودمختار مالک بن چکی ہیں، جو اس اقدام کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ درخواست اسی صورت میں قابلِ قبول ہوگی جب درخواست دہندہ کا نام اور شناختی کارڈ نمبر فردِ ملکیت میں درج مالک کے نام سے مطابقت رکھتا ہو۔