ملک اشرف:طیفی بٹ کےبہنوئی جاویدبٹ کےقتل کامقدمہ، ملزم امیرفتح نےعبوری ضمانت کے لئےلاہورہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔
جسٹس محمدامجدرفیق ملزم امیرفتح کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کرینگے، ملزم کی جانب سے عابد ساقی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔
ملزم کیخلاف تھانہ اچھرہ میں 2 ستمبر 2024 کو قتل ودیگردفعات کےتحت مقدمہ درج ہوا، مقتول کے بیٹے حمزہ جاوید کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کروا گیا۔
ملزم نے 2 موٹر سائیکل سواروں کے ذریعے کینال روڈ شاہ جمال اچھرہ اشارے پرفائرنگ کروائی، والدمحمدجاویدموقع پر ہلاک، والدہ شدید زخمی ہوئیں ، سروسز ہسپتال پہنچایا گیا۔
ملزم کی ممکنہ گرفتاری کیلئے ہائیکورٹ کے باہر تمام گیٹوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔