ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 2 ملزم گرفتار

یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 2 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر سمیت 2 ملزم گرفتار کرلیے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزموں کی عمران شکور اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ، جنہیں کھاریاں اور منڈی بہاءالدین کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم عمران شکور یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے، جسے پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم عمران انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا مرکزی ایجنٹ ہے۔ گرفتار ملزم کے موبائل فون سے انسانی سمگلنگ سے متعلق اہم شواہد برآمد ہوئے ۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ احسن علی کو یورپ بھجوانے کے لئے 45 لاکھ روپے بٹورے، ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے متاثرہ کو لیبیا میں سیف ہاوسسز میں رکھا، ملزموں نے بعد ازاں متاثرہ کو زبردستی کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی، کشتی حادثے میں متاثرہ احسن علی کی موت واقع ہوئی، متاثرہ احسن علی کا تعلق جلال پور جٹاں سے ہے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم ظفر اقبال شہری کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹورنے میں ملوث ہے، ملزم نے شہری سے مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے بٹورے، ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا۔

دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ، دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

 ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کا کہنا ہے کہ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزموں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔