انتخابی نشانات؛ الیکشن کمیشن کے مقررہ وقت میں چوتھی مرتبہ توسیع کرنا پڑ گئی

Election Commission of Pakistan, ECP, City42, Election schedule
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لئے شیڈول کے مطابق مقررہ وقت میں چوتھی مرتبہ  توسیع کر دی ہے۔اب امیدواوروں کو پارٹی ٹکٹ اور انتخابی نشان کی درخواستیں ریٹرننگ افسروں کے دفتروں میں جمع کروانے کے لئے شب ساڑھے گیارہ بجے تک مہلت دے دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو  انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواستیں دینے کے لئے مقررہ وقت میں چوتھی مرتبہ توسیع سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے متعلق الیکشن کمیشن کی پیٹیشن کے فیصلہ سنائے جانے میں معمولی تاخیر کے سبب کی جا رہی ہے۔ پہلی مرتبہ توسیع پی پی پی پی کے نمائندہ تاج حیدر کی درخواست پر کی گئی تھی۔

بعد میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق امیدواروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت مزید بڑھا دیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے ٹکٹ جمع کروانے کا وقت ہفتہ 13 جنوری کی شب  9 بجے تک بڑھا دیا ہ۔ تیسری مرتبہ ٹکٹ جمع کروانے کے وقت مین توسیع الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پیٹیشن پر سپریم کورٹ کے فیصلہ مین توقع سے زیادہ تاخیر ہونے کے سبب کی گئی اور الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ اب امیدوار اپنے پارٹی ٹکٹ اور انتخابی نشان کے لئے درخواستیں شب ساڑھے دس بجے تک ریٹرننگ افسروں کے دفتروں میں جمع کروا سکتے ہیں۔

اب چوتھی مرتبہ اس وقت مین مزید توسیع کر کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ اور انتخابی نشان کی درخواستیں شب ساڑھے گیارہ بجے تک ریٹرننگ افسروں کے دفتروں میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
قبل ازیں
الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کے حصول کے لئے درخواستیں وصول کرنے کا وقت شام سات بجے تک بڑھایا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہفتہ کی شام مقررہ وقت ختم ہونے سے پہلے بتایا تھا کہ امیدوار  آج ہفتہ کی شام 7 بجے تک ریٹرننگ افسران سے انتخابی نشانات الاٹ کرا سکتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سینئر رہنما تاج حیدر کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے لیے وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

تاج حیدر کے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ کے لیٹر بروقت ریٹرننگ افسروں کے دفاتر تک پہنچانے  میں دشواریاں ہیں لہٰذا پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے وقت میں توسیع کی جائے۔

عام انتخابات کے لیے پولنگ شیڈول کے مطابق8 فروری کو ہو گی۔