در نایاب : پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے طلبا سے مفت سفری سہولیات کو مستقل طور پر ختم کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جی ایم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ طلبا کیلئے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بورڈ کی جانب سے مفت سفری سہولیات کو منقطع کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، موسم سرما کی تعطیلات میں منقطع ہونے والی سہولیات کو محکمہ خزانہ کی اجازت کے بعد بحال کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلبا کو سفری سہولیات مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ چند روز سے خبریں آ رہی تھیں کہ طلبا سے مفت سفر کی سہولت واپس لے لی گئی ہے ۔