محسن نقوی کا میو ہسپتال کا ایک اور وزٹ، ایمرجنسی بلاک کی فنشنگ کا کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے:  پنجاب کے وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے میو ہسپتال لاہور کا دورہ کیا  اور  ایمرجنسی بلاک کی فنشنگ کا کام جلد مکمل کرنے کیلئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ 

وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں بیسمنٹ،گراؤنڈ فلور اور دیگر فلورز پر کاموں کا بھی مشاہدہ کیا۔

سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت  کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایمرجنسی بلاک کی فنشنگ جلد مکمل کرنے کا کہا۔ انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں کی سہولت کیلئے سائن بورڈز لگانے کی ہدایت کی۔

 میو اسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کاموں کواعلی ٰمعیار کے ساتھ جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے پر زوردیا۔ تمام ضروری کام جلد از جلد مکمل کرنے اور معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمود ایاز بھی اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔