لائیو شو میں اچانک بچے کی انٹری؛ کیا حرکات کیں؟ ویڈیو دیکھیں

Live show video viral
کیپشن: Live show video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) لائیو شو کے دوران اکثر واقعات ایسے پیش آتے ہیں جو اپنے نقش چھوڑ جاتے ہیں جن میں دیکھ کر یا تو ہنسی آتی ہے یا پھر دل افسردہ ہوجاتا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیوسامنے آئی جس نےدیکھ کرصارفین خاموش نہ رہ سکے۔

تفصیلات کےمطابق لائیو رپورٹنگ یا پروگرام کے دوران ایسے واقعات پیش آچکے ہیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر ہوئی اور کچھ کے اثرات لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہیں۔لائیو شو یا خبروں کو عوام تک پہنچا یقیناً مشکل کاموں میں سے ایک ہے جس کے لئے ٹھوس شواہدکو اکٹھا کرنا یا کسی لائیو شو میں معلومات لوگوں کو پہنچا ہو تو اس  کے لئے جن مراحل سے گزرنا پڑتا وہ ایک میڈیا وکرز یا اینکر ہی جانتا ہے،ٹی وی پر لائیو شو کے دوران آپ کو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کچھ کاٹ کر دہرایا نہیں جاسکتا۔

لائیو شو کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے انسٹاگرام پیچ پرایک لائیو شو کی ویڈیو شیئر کی گئی، ویڈیو میں اینکر ایک خاتون سے سوالات کررہا تھا کہ اچانک ایک کمسن بچے کی انٹری ہوئی اور وہ ٹیبل پر لیٹ گیا، بچے کی حرکات پر اینکر اور پروگرام میں موجود خاتون جو کہ اس بچے کی ماں تھی وہ مسکرانے لگی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ پہلے لیٹا پھرکیمرے کے سامنے آکر مسکرایا اور منہ کے مختلف انداز بنانے لگا، کبھی منہ کھول کر دانت دکھاتا تو کبھی زبان۔اینکر کے سنجیدہ ہوگیا جبکہ بچے کی ماں مسکراتی رہی۔ بعد ازاں اس نے ہاتھ کا اشارہ کرتے اس کو کیمرے سے پیچھے ہٹا۔ پروگرام کے بعد خاتون نے ناظرین سے معافی بھی مانگی۔

View this post on Instagram

A post shared by TRT World (@trtworld)

M .SAJID .KHAN

Content Writer