ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے مکمل ری ہیب کا آغاز کردیا

Abid Ali
کیپشن: Abid Ali
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی کی کرکٹ میں بتدریج واپسی کا سفر جاری ہے، کراچی میں پوسٹ آپریشن ورک آؤٹ کے بعد عابد علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کی زیرنگرانی لاہور میں واقع نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنے مکمل ری ہیب کا آغاز کردیا۔

چونتیس سالہ عابد علی کوگزشتہ ماہ کراچی میں کھیلے گئے قائداعظم ٹرافی کے آخری راؤنڈ میچ میں سینے کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں عارضہ قلب کی تشخیض ہونے پر آپریشن کرکے دو اسٹنٹ  ڈالے گئے۔ عابد علی کا کہنا ہے کہ جیسے ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری اننگز ہوتی ہے، ایسی ہی انہیں بھی دوسری زندگی ملی ہے، جس پر وہ رب کا جتنا شکر ادا کریں کم ہیں۔

میچ کے دوران پیش آنے  والے اس واقع کا ذکر کرتے ہوئے عابد علی کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے دوران سینے میں بوجھ اور گھبراہٹ محسوس کرنے پر انہوں نے کریز کے دوسرے اینڈ پر موجود اپنے ساتھی کرکٹر اظہر علی کے مشورے اور امپائر کی اجازت سے گراؤنڈ چھوڑ کر باہر جانے کا فیصلہ کیا,  گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے انہیں  باؤنڈری کے پاس قہہ آئی اور سر چکرانے لگا۔ اس موقع پر سینٹرل پنجاب کے فزیو ڈاکٹر اسد نے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔

عابد علی نے کہا کہ وہ ابھی  تک  اسے عام بیماری سمجھ رہے تھے مگر ہسپتال کے ڈاکٹرز ان کی حالت دیکھ کر حیران رہ گئے اور استفسار کرنے لگے کہ وہ چل پھر کیسے رہے ہیں کیونکہ ای سی جی ٹھیک نہیں آئی اور دل کی دوشریانیں بند ہیں۔

 ڈاکٹرز نے بتایا کہ  ایک عام آدمی کا دل کم از کم 55فیصد کام  کرتا ہے جبکہ ٹیسٹ اوپنر کا دل 30 فیصد کام کر رہا تھا، چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ جزوی صحتیابی پر عابد علی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں دوبارہ خوش آمدید کہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وہ عابد علی کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کربہت خوش ہیں، عابد علی ہمارا ستارہ ہیں اور خوشی ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer