قومی ٹیم کے نئے کوچ کون ہونگے؟ شعیب اختر نے بڑا دعویٰ کردیا

قومی ٹیم کے نئے کوچ کون ہونگے؟ شعیب اختر نے بڑا دعویٰ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کوان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، نئے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور پی ایس ایل سکس کے بعد قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق  کرکٹ کمیٹی نے بورڈ کو سفارش کی ہے کہ موجودہ کوچنگ سٹاف کو برقرار رکھا جائے لیکن شعیب اختر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے الفاظ کوئی اہمیت نہیں رکھتے اور یہ کہ مصباح کو ہٹانے اور اینڈی فلاور کو کوچ بنانے کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔ شعیب اختر نے یہ انکشاف اپنے یوٹیوب چینل پر کیا۔سابق فاسٹ باولر  کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وہ صرف پی سی بی کی پالیسی کو آگے بڑھاتےہیں۔ پی سی بی تنقید سے بچنے کے لئے اپنے اوپر سے الزام اتار کر کمیٹی پر ڈال دیتا کہ کمیٹی نے کہا تھا تو ہم یہ فیصلہ کیا ہےیہ سب بکواس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصباح کو ہٹانے کا فیصلہ ہو گیا ہے اور پی سی بی اینڈی فلاور کو لے آئے ہیں۔ اینڈ فلاور اس لئے ابھی یہ قبول نہیں کر رہے کیونکہ وہ ملتان سلطان کے کوچ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اینڈ فلاور چاہتے ہیں کہ ان کے اس سال کے پی ایس ایل کے پیسے بن جائیں تو وہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ پنڈی ایکسپریس نے کہا کہ وقار یونس اس وقت اپنی ملازمت بچانے کے لئے بھاگ دوڈ کر رہے ہیں۔کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین باولر مصباح کے انڈر کام کر رہے ہیں۔

شعیب نے وقار یونس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کو اپنی ملازمت کے 'لالے' پڑ جانے ہیں۔ اب ہونا ہی ایسا ہے کیونکہ اینڈی فلاور اپنی ٹیم لے کر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اینڈ فلاور یہ ان چھ سات لڑکوں کو نہیں بخشے گا جو کوچ کے منظور نظر ہوتے تھے۔

شعیب کا مزید کہنا تھا کہ اینڈی فلاور اپنا میڈیکل پینل لائے گا اور یہ جو موجودہ ڈاکٹر رکھے ہوئے ہیں سہیل سلیم جن کا اپنا وزن 302 کلو ہے اس نے کیا فٹ کرنا ہے کسی کو خود فٹ ہے نہیں۔