لاہور میں دھند کا راج، موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

لاہور میں دھند کا راج، موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  باغوں کے شہر لاہور   نے دھند کی سفید چادر اوڑھ لی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،   حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کو  ہر قسم کی ٹریفک کیلئے  بند کردیا گیا ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور  میں خون جما دینے والی سردی پڑنے لگی، شدید سردی اور دھند سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے، دھند کے باعث ایم تھری لاہور تا عبدالحکیم، لاہور سیالکوٹ اور لاہور اسلام آباد موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا، شہر کے خارجی و داخلی راستے بھی دھندلے پڑ گئے، لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کرنے اور دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کردی، موٹروے پولیس کے مطابق شہری سفر شروع کرنےسے پہلے ہیلپ لائن 130سےمدد لیں۔

  دھند کے باعث مانگامنڈی بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثہ  ہوا جہاں چار گاڑیاں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے،  ریسکیو ون ون ٹو ٹو نےلاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہرمیں کم سےکم درجہ حرارت4 اور زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،  ہوامیں نمی کا تناسب 99فیصد ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer