(شاہد ندیم)سردی میں اضافے کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رواں ہفتے صرف ایک روز کے لئے سی این جی سٹیشنز کو گیس سپلائی بحال کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔
شہر میں ہونیوالی بارش کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو سسٹم جاری رکھنے میں مشکلات درپیش ہیں جس کی وجہ سے سی این جی سٹیشنز کو صرف اٹھارہ جنوری کو گیس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز کو صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک گیس سپلائی بحال رہے گی۔
واضح رہے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کے لئے سی این جی سٹیشنز کو بند کر رکھا ہے۔