برطانوی ہائی کمشنر لاہور کے دلدادہ نکلے

برطانوی ہائی کمشنر لاہور کے دلدادہ نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر لاہور کے دلدادہ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات میں بولے لاہور کی ثقافت نے دل جیت لیا، پاکستان خوبصورت اور پر امن ملک ہے، ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کو چودھری پرویز الہٰی نے اعزازی شیلڈبھی پیش کی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی اور صاحبزادے مونس الہٰی سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر اور سربراہ لاہور جے نال شاہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ سے اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں، باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے اور رابطہ عوام مہم بڑھانے کی ضرورت ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر کے پہلے دورہ لاہور پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے انھیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر پنجاب میں انوائرمنٹ کو بہتر بنانے، سموگ کے خاتمے اور ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر نے چودھری پرویزالہٰی اور مونس الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خاندان کا پاکستان کی سیاست میں بڑا اہم کردار ہے، پاکستان بڑا خوبصورت اور پرامن ملک ہے، لاہور کی ثقافت نے میرا دل جیت لیا ہے۔