احسان مانی کی بنگالی ہم منصب سے رواں ہفتے دبئی میں ملاقات

احسان مانی کی بنگالی ہم منصب سے رواں ہفتے دبئی میں ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہاز علی)پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی دبئی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ‏چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی رواں ہفتے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن سے دبئی میں ملاقات کریں گے۔ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان ملاقات آئی سی سی گورننس رویو کمیٹی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی بنگالی بورڈ کے سربراہ کوسیریز کے معاملے پر پی سی بی کے دوٹوک موقف سے آگاہ کریں گے۔

بنگلہ دیش نے اتوار کے روز دورہ پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے صرف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنےکا اعلان کیا تھا۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ‏احسان مانی اور نظم الحسن کی ملاقات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer