کرکٹر وہاب ریاض کی ہمشیرہ پیا گھر سدھارگئیں

کرکٹر وہاب ریاض کی ہمشیرہ پیا گھر سدھارگئیں

سٹی 42:ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کی ہمشیرہ پیا گھر سدھار گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر وہاب ریاض کے گھر میں خوشیوں کا سماں۔قومی کرکٹر کی ہمشیرہ پیا گھر سدھار گئیں۔تقریب میں چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق، سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی، سابق کپتان محمد حفیظ، کرکٹر شاہین شاہ آفریدی، سلمان بٹ، کامران اکمل سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔