خواجہ سلمان رفیق کی پیشی سے قبل راستے بند

خواجہ سلمان رفیق کی پیشی سے قبل راستے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار)ن لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق کی پیشی سےقبل سیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے،احتساب عدالت جانےوالے راستےکنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کربند کردیئے گئے،شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔
پیراگون سکینڈل میں ملوث ن لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق کی پیشی سےقبل ضلعی انتظامیہ نےاحتساب عدالت جانے والےراستوں کو کنٹینرز، خاردار تاریں اور بیرئیرلگا کر بند کردیا،ایم اے اوکالج سےسیکرٹریٹ تک کونو گو ایریا بنا دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری بھی احتساب عدالت کےباہر اور اندرتعینات کی گئی،سائلین کو مرکزی گیٹ سےاندر جانےکی نہ دی گئی جس کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا رہا۔
پولیس نے لیگی کارکنان کو بھی احتساب عدالت جانے سے روک دیا، خواجہ سلمان رفیق کو سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے سخت سیکیورٹی حصار میں کمرہ عدالت تک پہنچایا۔
راستےبند ہونےپرشہری اپنی گاڑیاں اور موٹر بائیکس دور پارک کر کے پیدل سفر کرتے رہے، خواجہ سلمان رفیق کی پیشی کی وجہ سے عام سائلین کےمقدمات میں بھی تاخیر ہوئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer