وزیر اطلاعات پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

وزیر اطلاعات پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) حکومت نے وزیر اطلاعات پنجاب کو تبدیل کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے، ان کی جگہ صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے فیاض الحسن چوہان کو وزیراطلاعات پنجاب کے عہدہ سے تبدیل کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی کارکردگی سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی مطمئن نہیں ہیں، ان سلسلے میں وزیراطلاعات کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب لگانے پر مشاورت کی جارہی ہے ،یہ تبدیلی بھی جلد متوقع ہے، فیاض الحسن چوہان کو کوئی اور وزارت دیئے جانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔