(سٹی 42) کمپریسر لگا کر گیس پریشر بڑھانے والوں کی شامت آگئی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 604 گھروں کی گیس منقطع کردی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کمپریسر استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 604 گھروں کے کنکشن منقطع کردیئے۔
سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ کاٹے جانے والے گیس کنکشن موسم سرما کے اختتام پر بحال کیے جائیں گے، ایک کمپریسر 30 سے 40 گھروں کی گیس کھینچ لیتا ہے۔