ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہزاروں بچوں کی مفت ہارٹ سرجری پر اظہارِ تشکر

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہزاروں بچوں کی مفت ہارٹ سرجری پر اظہارِ تشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  پاکستان بھر سے وزیراعلیٰ پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت  آنے والے 10ہزار سے زائد بچوں کی مفت ہارٹ سرجری پر اظہار تشکرکیاہے، پروگرام کے تحت آزاد جموں و کشمیر کے 250, فیڈرل کے 107, گلگت بلتستان کے 34, بلوچستان کے 28 اور سندھ کے 27 بچوں کی فری ہارٹ  سرجری کی گئی جبکہ سب زیادہ خیبر پختونخوا کے 425 بچوں کی مفت ہارٹ سرجری ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 10- ہزار سرجری مکمل ہونے پر منعقد کی گئی خصوصی تقریب میں شرکت  کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال کے نئے آئی سی یو کا بھی افتتاح کیا۔ تقریب کے دوران مریم نواز مریض بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں اور  ہارٹ سرجری کے مریض بچوں سے اظہار شفقت کیا ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلیٰ  کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام تحت اب تک 10331 بچوں کی سرجری ہوچکی ہے ۔ 

وائس چانسلر مسعود صادق نے وزیراعلیٰ پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال 50 ہزار بچے دل کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں 25ہزار کو فوری سرجری کی ضرورت ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نےچلڈرن ہسپتال لاہور میں کارڈیک سرجن کی تعداد 12 ،  کارڈیک فزیشن 34 تک بڑھا دی ۔وزیراعلیٰ ٹرانسپلانٹ کارڈ سے 800 کوکلیر ٹرانسپلانٹ اور 200 بچوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو  چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر خصوصی معلوماتی فلم بھی دکھائی گئی۔