ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی بالر محمد عامر کا بیان،انڈین میڈیا نے ابھیشیک شرما  کی توہین قرار دیدیا

پاکستانی بالر محمد عامر کا بیان،انڈین میڈیا نے ابھیشیک شرما  کی توہین قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ذرائع ابلاغ نے پاکستان کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر  کو انڈین ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ابھیشیک شرما  کے خلاف بیان کو  توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  دنیا  ابھیشیک شرما کی  تعریف کرتی ہے، اور   محمد عامر نے اس نوجوان اور جارحانہ بیٹنگ کرنیوالے کھلاڑی  کو ایک سلاگر قرار دیا ہے۔ 

 میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اتوار کو بھارت بمقابلہ پاکستان T20 ورلڈ کپ میچ سے قبل ابھیشیک شرما کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرے کئےہیں۔ انہوں نے ابھیشیک کو “صرف ایک سلاگر” کہا اور کہا کہ وہ صرف بلے کو گھوما تے ہیں۔ ابھیشیک امریکہ کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ بیماری کی وجہ سے ابھیشیک دہلی میں نمیبیا کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے کیونکہ وہ پوری طرح سے صحت یاب نہیں ہوئے تھے۔ میچ میں دو دن باقی ہیں اور ٹیم سری لنکا کا سفر کر رہی ہے، ابھیشیک کے اتوار کو کھیلنے کے امکانات بھی کافی کم ہیں ۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ نے پہلے ہی کافی ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس ہائی وولٹیج مقابلے کو اور بھی دلچسپ بناتے ہوئے، عامر نے ابھیشیک کی تکنیک، نقطہ نظر، اور یہاں تک کہ ان کی بلے بازی کی صلاحیت پر توہین آمیز تبصرے کئے۔سابق پاکستانی کرکٹر  محمدعامر نے ابھیشیک کے بارے میں  کہا کہ ’’میں نے جو کچھ دیکھا ہے، اگر آپ مجھ سے ایمانداری سے پوچھیں تو مجھے لگتا ہے کہ ابھیشیک شرما صرف ایک سلاگر ہے۔ انہیں ہر گیند پر زور لگانا پڑتا ہے۔ جس دن ا ن کی بلے بازی چل جاتی ہے ، ٹھیک ہے، ورنہ ان کے ناکام ہونے کے امکانات زیادہ ہیں ۔ وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو 8 میچوں میں سےکسی ایک میچ میں اچھا اسکور بنائیں گے ،بقیہ اسکور 10، 15، 0 اور 20 ہوتے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ تکنیکی طور پر مضبو ط ہیں ۔ وہ بس کریز پر کھڑے رہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ساری گیندیں ایک ہی ایریا میں آئیں‘‘۔

سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر  کا کہنا تھا کہ یہ میری ایماندارانہ رائے ہے ۔ میں یہ بھی کہہ رہاوں جس دن ان کی بلے بازی چل جاتی ہے، تو وہ بڑا اسکور کرتے ہیں اور دوسری ٹیم کو خاصا نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔ لیکن میں انہیں ایک اچھا بلے باز س اس وقت مانوں گا جب گیند تھوڑی بھی سوئنگ ہورہی تو وہ اسے اچھے سے کھیلیں ۔