مبشر حسین : کراچی میں ڈی ایچ اے سٹی کے قریب خوفناک حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔
حکام کے مطابق آئل ٹینکر کا ٹائر برسٹ ہونے سے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ٹائر برسٹ ہونے سے آئل ٹینکر بس سے ٹکرا گیا۔ حادثہ تین گاڑیوں کے درمیان پیش آیا ہے ۔
موٹر وے پولیس کے افسران و اہلکار بھی جائے حادثہ میں موجود ہیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے مین خاتون بچیوں سمیت 13 افراد موقع پر جاں بحق،متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فاطمہ بقائی ٹول پلازہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت
1- رفیع اللہ ولد صاحب جان عمر 35 سال (مرد)
2-منیبہ دختر امیر جان عمر 12 سال (بچی)
3- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 38 سال (مرد)
4- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 40 سال (مرد)
5- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 15 سال (لڑکا)
6- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 12 سال (بچہ)
7- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 40 سال (خاتون)
8- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 30 سال (خاتون)
9- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 35 سال (خاتون)
10- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 06 سال (بچی)
11- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 08 سال (بچی)
12- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 14 سال (بچی)
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے متعلقہ پولیس حکام کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے جائے حادثہ اور اطراف کے علاقے کو فوری طور پر محفوظ بنانے کا حکم دیا ہے ۔
آئی جی سندھ نے تیل کے اخراج اور ممکنہ خدشات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کے تعاون سے حفاظتی و احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے ایمبولینس اور ریسکیو عملے کی بروقت رسائی کے لیے راستہ کلیئر رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔