ویب ڈیسک : رمضان سے قبل ایران سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ، جس کے باعث یکم رمضان المبارک کو ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15فروری کو ایران سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ، جو کوئٹہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 17 فروری کو داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیر اثر کراچی میں اٹھارہ تا انیس فروری یعنی یکم رمضان المبارک کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ 18 یا 19 فروری کوہلکی بارش، پھوار یا بونداباندی ہوسکتی ہے۔ جب کہ مذکورہ سسٹم کےنتیجے میں دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
مارچ میں یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلے داخل ہوسکتے ہیں جس کے تحت رمضان میں مزید بارش کی امید کی جاسکتی ہے.