ویب ڈیسک:نلی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزا: گوشت اور نلی گودے والی ایک کلو، ثابت گرم مصالحہ ایک بڑا چمچہ، تیز پات2 عدد، ادرک ایک بڑا چمچہ، پیاز (کچلی ہوئی) ڈیڑھ پیالی، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک بڑا چمچہ، دہی ایک پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل ایک پیالی۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گوشت کے ٹکڑوں (نلیوں والے) کو اچھی طرح دھو کر صاف کرلیں، اس کے بعد ایک موٹے پیندے کے برتن میں تیل گرم کریں، پھر اس میں ثابت گرم مسالہ، تیز پات اور پیاز ڈال کر بھونیں جب تک کہ پیاز ہلکی سرخ نہ ہوجائے۔
اب ادرک، لہسن، دھنیا، نمک اور لال مرچ شامل کرکے ایک منٹ تک خوب اچھی طرح بھونیں، پھر اس میں گوشت ڈال دیں، اس دوران چمچہ مسلسل چلاتی رہیں، اب اس میں چار گلاس یا حسب ِ منشا پانی شامل کرکے پکائیں، اُبال آجائے تو آنچ دھیمی کرکے گوشت کو گلنے دیں۔
گوشت گلنے پر ٹماٹر کاٹ کر دہی میں مکس کرکے گوشت میں شامل کرلیں پھر گرم مسالہ پسا ہوا ڈال کر 15 منٹ تک دم پر رکھیں، نلی گوشت تیار ہے، تندوری روٹی کے ساتھ نلی گوشت بہت مزہ دے گا۔