ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلیوں سے سیوریج مین ہولز کے ڈھکن چوری کرنے والاملزم پکڑا گیا

گلیوں سے سیوریج مین ہولز کے ڈھکن چوری کرنے والاملزم پکڑا گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:  شاہدرہ کے مختلف علاقوں میں سیوریج مین ہولز کے ڈھکن چوری ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق ملزم بیگم کوٹ، بارہ دری روڈ، کامران پارک اور دیگر علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا۔ مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ کھلے گٹروں کی وجہ سے حادثات اور جانی نقصان کا خطرہ بھی موجود تھا۔

واسا لاہور کے منیجنگ ڈائریکٹر کی ہدایات پر واسا کے عملے نے فوری طور پر موقع کا تفصیلی معائنہ کیا۔ واسا ٹیم نے قریبی شادی ہال سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا۔

بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واسا لاہور کی جانب سے تھانہ شاہدرہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا۔