ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کی ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کے گھر آمد، خراج تحسین پیش کیا

آئی جی پنجاب کی ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کے گھر آمد، خراج تحسین پیش کیا
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی: سانحہ فیصل چوک مال روڈ کے شہداء کی نویں برسی کے موقع پر عبدالکریم (آئی جی پنجاب) شہید ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

اس موقع پر فواد الدین ریاض (ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ) بھی ان کے ہمراہ تھے۔

آئی جی پنجاب نے شہید کی والدہ سے ملاقات کی، مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور خصوصی دعا بھی کی۔ انہوں نے کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی عظیم قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ایک بہترین انسان بلکہ ایک انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت افسر بھی تھے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور پولیس فورس ان کے مشن کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے افسران اور جوان ہمارا فخر ہیں۔